جموں و کشمیر میں محکمہ سماجی بہبود نے تین اسکیموں سے مالی اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے آدھار کو ضروری قرار دیا ہے۔ اس ضمن میں ایکٹ 2016 کے سیکشن 7 کے مطابق تین نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاڈلی بیٹی، اسٹیٹ میریج اسسٹنس اسکیم اور انٹگریٹیڈ سوشل سیکورٹی اسکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے کے اہل افراد کو آدھار نمبر رکھنے یا آدھار کی تصدیق سے گزرنے کا ثبوت دینا ہوگا۔
ان اسکیمز سے فوائد حاصل کرنے کے لیے متعدد دستاویزات پیش کرنے کی ضروریات کو ختم کرتے ہوئے آسان اور بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے حقوق حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کابل ایئر پورٹ پر 7 افغان باشندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع
اسکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے والا کوئی بھی فرد (جس کے پاس آدھار نمبر نہیں ہے یا ابھی آدھار کے لیے اندراج نہیں کیا ہے) کو آدھار نمبر حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
مذکورہ اسکیمز سے مستفید ہونے کی خاطر پہلے آدھار رجسٹریشن کے لیے درخواست دینے کی ضرورت ہوگی۔