اس سلسلے میں یوبند علاقے میں یوپی پٹواریوں نے پٹوای تنظیم کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے تحصیل میں تعینات تمام پٹواری اپنے کام سے دستبرداری اختیار کی۔ ساتھ ہی پٹواریوں نے غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تمام پریشانیوں کا جلد سے جلد حل نکالنے کا بھی مطالبہ کیا۔
یوپی پٹواری تنظیم کے ممبران نے تحصیل کے میدان میں اپنی تمام مطالبات کو لے کر مظاہرہ کیا۔
پٹواریوں کے تین دن کی ہڑتال کہ پہلے دن پٹواریوں نے اے سی پی میں غلطیوں اور صحیح تنخواہ موٹر سائیکل خرچ اور پرموشن کے کے علاوہ اپنی کئی پریشانیوں کو جلد سے جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جب تک ان کے مطالبات کو نہیں تسلیم کرلیتی تب تک وہ دھرے پر رہیں گے۔
دیوبند میں اس دھرنے کی صدارت تحصیل صدر شیش راج ترمر نے کی جبکہ نظامت مزمل نے کی۔