ETV Bharat / city

رامبن: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حادثہ، دو ہلاک اور آٹھ زخمی - سڑک حادثہ

رامبن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ایک بے قابو تیز رفتار ٹرک نے مکرکوٹ کے مقام پر مخالف سمت سے آرہی آلٹو کار ،ٹاٹا سومو، ٹمپو ٹرائولر اور ایک کوائلس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں آلٹو کار میں سوار باپ اور بیٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت آٹھ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔

Two killed and eight injured in accident on Srinagar Jammu National Highway in Ramban
رامبن: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حادثہ، دو ہلاک اور آٹھ زخمی
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 1:33 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر مکرکوٹ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوگیا اور وہ چار مسافر گاڑیوں یکے بعد دیگرے ٹکرا گیا۔

اس تصادم کے نتیجے میں ایک کار میں سوار باپ اور بیٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت آٹھ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔

رامبن: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حادثہ، دو ہلاک اور آٹھ زخمی

ایس ایس پی رامبن پی ڈی نیتیا کے مطابق گزشتہ شام جموں سے سرینگر کی جانب جا رہے ایک بے قابو ٹرک نے شاہراہ پر مکرکوٹ کے مقام پر مخالف سمت سے آرہی آلٹو کار ،ٹاٹا سومو، ٹمپو ٹرائولر اور ایک کوائلس سے ٹکرا گیا۔

پولیس کے مطابق اس حادثے میں جموں جانے والی آلٹوکار مکمل طور تباہ ہوگئی اور کار میں سوار جتندرسنگھ (38) ولد اجیت سنگھ ساکن ترال اور اس کی چار برس کی بیٹی نردیپ کور موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی، جبکہ حادثے میں جتندرسنگھ کی اہلیہ رنویر کور شدید طور سے زخمی ہیں۔ جبکہ دیگر گاڑیوں میں سوار مزید آٹھ زخمیوں میں سے تین کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال اننت ناگ اور سرینگر منتقل کیا گیا۔ دیگر پانچ لوگوں کو ابتدائی علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

انہوں نے کہا حادثے کے فورا بعد مقامی لوگ، پولیس اور ہمالین مقامی رضاکاروں نے کار میں پھنسے تین زخمی مسافروں کو باہر نکالا لیکن تب تک دو کی موت موقع پر ہی واقع ہوچکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ٹرک میں بریک فیل کی وجہ سے یہ ٹرک بے قابو ہوگیا تھا جس کی وجہ سے یہ بڑا حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ہے، جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس نے زخمیوں کی شناخت جسوندر سنگھ ساکنہ ہماچل پردیش، بھگوان داس ساکنہ رامسو ، وسیم احمد ساکنہ پٹن بارہمولہ ، تاج دین اور عافیہ بانو ساکنہ امیرا نگر ڈوڈہ ، محمد اشرف اور شمیمہ بانو نور آباد ڈوڈہ کے طور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رنویر کور اور جسوندر سنگھ کو کشمیر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.