جموں سرینگر قومی شاہراہ Jammu Srinagar National Highwayچھٹے روز بھی ٹریفک کی نقل وحرکت کے لیے جزوی طور سے بند رہا۔ضلع رامبن کے مہاڑ میں گزشتہ شام کو مٹی کے تودے اور پتھر گرنے Landslides and Falling rocks سے شاہراہ بند ہوگئی تھی۔
وہیں آج صبح سے مہاڑ میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر رہی۔ تاہم بعد دوپہر کو شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا Jammu-Srinagar highway reopens partially ہے۔
شاہراہ پر آج درماندہ گاڑیوں کو اپنی منزلوں کی جانب روانہ کیا گیا۔ وہیں شاہراہ پر جموں سے سرینگر ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی تھی۔
شاہراہ پر بتھر اور ر لینڈ سلائینڈنگ کے سبب مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں:Jammu Srinagar National Highway Restored: جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال
وہیں شاہراہ کے ٹریفک کو اولڈ الائنمنٹ میتراہ سے چلانے پر رامبن کی مقامی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جس کے سبب رامبن قصبے کے دونوں اطراف پر بھاری ٹریفک جام رہا۔
وہیں ٹریفک محکمے نے عوام سے اپیل ہے کہ شاہراہ کی صورتحال اور ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق شاہراہ پر سفر کا پلان کریں۔