جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں گاندھی گلوبل فیملی رامبن یونٹ نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 152ویں سالگرہ کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر گاندھی گلوبل فیملی یونٹ کی جانب سے مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر پھولوں کی مالا چڑھائی گئی اور انہیں خراج تحسین پیش کی گئی۔
شرکا نے مہاتما گاندھی کے فلسفہ حق اور عدم تشدد اور موجودہ دور میں اِس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: گاندھی جینتی پر کسانوں کی ترنگا ریلی
اس موقع پر ضلع صدر جی جی ایف محمد خالد وانی، سابق ایم ایل اے رامبن ماسٹر اشوک کمار، گوپال شرما، پردیپ سنگھ راجو و دیگر شامل تھے۔