مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانیہال تحصیل کے ماہو ہجواں میں آگ لگنے کی وجہ سے 15 سے زائد مکان جل کر راکھ ہوگئے۔
ضلع رامبن کے ماہو ہجواں گاؤں میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 15 سے زائد مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کے مکان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔اطلاع کے مطابق اس حادثے میں لوگوں کا لاکھوں روپئے کا سامان نذر آتش ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سرینگر: ملہورہ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک
وہیں آگ کو بجھانے کا کام جاری ہے، بھارتی فوج اور مقامی لوگوں کی مدد سے جموں کشمیر پولیس آگ کو بجھانے کا کام کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد مزید بڑا حادثہ ہونے روکا جاسکے۔
فی الحال ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں جانکاری نہیں مل سکی ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے