ETV Bharat / city

Road Accident at Gool in Ramban: رامبن کے گول میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک - رامبن کے گول علاقہ میں دلدوز سڑک حادثہ

پہاڑی ضلع رامبن کے گول علاقہ میں ہوئے سڑک حادثے Road Accident at Gool in Ramban میں ایک موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو ہیلتھ سینٹر گول پہنچایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں رامبن ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔

رامبن کے گول میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 1:07 AM IST

جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے گول علاقہ میں گھوڑا گلی کے مقام پر جمعہ کےروز دوپہر کو اس وقت ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جب گول قصبہ سے قریب دو کلومیٹر پہلے گھوڑا گلی کے مقام پر ایک ٹرک زیر نمبر Jk19 4601 نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں ناز محمد ولد غلام محمد وانی ساکنہ گول نامی ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی نوجوان کو ہیلتھ سینٹر گول پہنچایا۔

رامبن کے گول میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک

جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا تھا، قبل اس کے کہ وہ ضلع ہسپتال رامبن پہنچتے راستے میں ہی زخم کی تاب نہ لاسکے جس کے سبب ان کا انتقال ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.