ETV Bharat / city

راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ نام بدلنا مودی حکومت کی سطحی سوچ: شکیل احمد - اردو نیوز پٹنہ

راجیو گاندھی کھیل رتن کا نام بدلے جانے کو لیکر کانگریس کے سینئر رہنما شکیل احمد نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام بدل کر لوگوں کو آپس میں تفرقہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

shakeel ahmad
شکیل احمد
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 8:45 PM IST

مرکزی حکومت کے ذریعہ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کے نام بدلنے کے بعد بحث و مباحثہ شروع ہو گیا ہے، کانگریس کے قدآور لیڈر و سابق مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد نے مودی حکومت کے اس فیصلے پر کہا کہ بلا شبہ میجر دھیان چند بھارت کے ایک ممتاز ہاکی کھلاڑی رہے ہیں، مودی حکومت اگر چاہتی تو ان کے نام سے کچھ الگ چیزیں قائم کرتی تو اس کا استقبال پورا ملک کرتا، مگر مودی حکومت کی سطحی سوچ یہاں بھی واضح ہو گیا کہ انہوں نے راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام بدل کر لوگوں کو آپس میں تفرقہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ راجیو گاندھی نے کھیل و دوسرے شعبوں کے لئے جو کام کیا ہے وہ سب عیاں ہیں، مودی حکومت چاہتی ہے کہ راجیو گاندھی کا نام ہر جگہ سے مٹ جائے مگر راجیو گاندھی نے پنچایت سے لیکر اعلیٰ سطح تک جو کام کیا ہے وہ کبھی مٹنے والا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام میجر دھیان چند کردیا گیا

ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ یہ تو مضحکہ خیز بات ہے کہ مودی جی نے خود سردار پٹیل اسٹیڈیم کا نام بدل کر اپنے نام پر کر لیا، فیروز شاہ کوٹلہ میدان کا نام بدل کر ارون جیٹلی اسٹیڈیم بنا دیا ہے تو مودی جی بتائیں کہ وہ کس کھیل کے کھلاڑی ہیں، یہ حکومت صرف نام بدل کر لوگوں میں بدگمانی کرنا چاہتی ہے، ان کا منصوبہ ہی ہے صرف نام بدلو، کام ہو یا نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.