ETV Bharat / city

نوئیڈا: باپ بیٹے کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی لوٹ - etv bharat urdu

پولیس کے مطابق متاثرہ نے شرپسندوں کی گاڑی کا نمبر نوٹ کیا تھا، جس کی بنیاد پر شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایکسپریس وے پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے بھی شرپسندوں کو جلد شناخت کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔

Father, son kidnapped
Father, son kidnapped
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 1:01 AM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا میں بدمعاشوں کے حوصلے بلند ہیں۔ دن کی روشنی میں بدمعاشوں نے باپ بیٹے کو یرغمال بنا کر مار پیٹ کی اور لاکھوں روپے لوٹ کر نوئیڈا ایکسپریس وے پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس دوران بدمعاش نوئیڈا کے تقریباٍ 8 تھانوں سے ہو کر گزرے، لیکن نوئیڈا کی ہائی ٹیک پولیس کو بھنک تک نہیں لگی۔

نوئیڈا: باپ بیٹے کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی لوٹ

ساتھ ہی نوئیڈا پی سی آر کے گشت سسٹم پر بھی سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔ یہ معاملہ ایک ہفتہ پہلے کا ہے۔ اس درمیان وزیر اعلیٰ یوگی کی نوئیڈا آمد بھی تھی، سیکورٹی سخت تھی پھر بھی اس واردات کا انجام ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ڈی سی پی ایس راجیش کے مطابق 16 ستمبر کو دہلی کے مدن پور خادر کالندی کنج کے اقرار علی(40) اپنے والد شہراب کے ساتھ اتر پردیش کے نوئیڈا کوتوالی سیکٹر 39 علاقے کے مہامایا فلائی اوور کے قریب واقع بس اسٹینڈ سے مین پوری جانے کے لیے مسافر گاڑی کا انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران کار میں موجود 4 شرپسندوں نے انہیں لفٹ دی اور آگرہ تک لے جانے کے لئے انہیں کار میں بٹھایا۔ راستے میں شرپسندوں نے باپ بیٹے کو مارا پیٹا اور اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور زمین خریدنے کے لئے لے جا رہے ایک لاکھ 69 ہزار روپے لوٹ لیے۔

یہی نہیں شرپسندوں نے ان کا اے ٹی ایم کارڈ بھی چھین لیا اور پن نمبر پوچھ کر پری چوک کے قریب پہنچے اور انسال سوسائٹی میں واقع اے ٹی ایم سے دو بار میں 50 ہزار روپے نکال لئے۔
بعد ازاں بدمعاش متاثرین کو جیور ٹول پلازہ کے سامنے پھینک کر بھاگ گئے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ پولیس صبح ہونے والے ڈکیتی کے اس واقعے کو نوٹس بھی نہیں کر سکی، جبکہ اس دوران شرپسند ضلع کے تقریباً آٹھ تھانہ علاقوں سے گزرے لیکن کسی بھی تھانے کی پولیس کو بھنک تک نہیں لگی۔ اس کے بعد پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ بعد ازاں معاملہ میڈیا کے سامنے آنے کے بعد ڈکیتی کی دفعہ بڑھا دی گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ نے شرپسندوں کی گاڑی کا نمبر نوٹ کیا تھا، جس کی بنیاد پر شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ ایکسپریس وے پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے شرپسندوں کو جلد شناخت کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔

شرپسند آٹھ تھانے کے علاقوں میں متاثرین کو یرغمال بنا کر گھومتے رہے

ضلع گوتم بدھ نگر میں پولیس اور پی سی آر ہر تھانہ علاقے میں دن رات گشت کرتی رہتی ہے۔ اس دوران نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے اور یمنا ایکسپریس وے پر آنے والے تمام پولیس اسٹیشن علاقوں میں پی سی آر گشت کرتی ہے۔
16 ستمبر کی صبح 7:40 بجے کار میں موجود شرپسندوں نے باپ بیٹے کو سیکٹر 39 تھانہ علاقہ سے لفٹ دے کر لوٹ لیا۔ اس دوران پولیس کو نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر شرپسندوں کی گاڑی کا اندازہ بھی نہیں ہو سکا۔ شرپسندوں نے پورے واقعہ کو صرف 50 منٹ میں انجام دیا اور اس دوران وہ ایک لاکھ 69 ہزار روپے لوٹنے کے بعد فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: کسانوں کا نیم برہنہ مظاہرہ، پولیس سے دھکا مکی

اس دوران دن کی روشنی میں، کوتوالی سیکٹر 39، کوتوالی سیکٹر 49، کوتوالی فیز 2، کوتوالی سورج پور، کوتوالی نالج پارک، کوتوالی بیٹا 2، کوتوالی دنکور اور کوتوالی جیور سمیت 8 تھانہ علاقوں میں کھلے عام اسلحہ کے زور پر گھومتے رہے اور پولیس کو ہوا بھی نہیں لگی۔ اس سے پولیس پی سی آر کی گشت نظام کی بھی پول کھل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.