ETV Bharat / city

Ram Navami Celebrated in Kashmir: رام نومی کے موقع پر بدھرکلی مندر میں پوجا، کشمیری پنڈتوں نے کی شرکت

جموں و کشمیر میں رام نومی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا جب کہ بدھرکلی مندر میں خصوصی پوجا کی گئی۔ اس موقع پر کشمیری پنڈت برادری کی ایک بڑی تعداد نے بدھرکلی مندر میں پوجا کی اور امن کے لیے دعا کی۔ Special worship at Bhadrakali temple in North Kashmir

رام نومی کے موقع پر بدھرکلی مندر میں پوجا، بڑی تعداد میں کشمیری پنڈتوں کی شرکت

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 6:16 PM IST

رام نومی کے موقع پر بدھرکلی ماتا مندر ہندواڑہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وادی کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں کشمیری پنڈتوں نے شرکت کی اور پوجاپاٹ و ہون کیا۔ انہوں نے بدھرکلی ماتا کے درشن بھی کیے۔ اس موقع پر کشمیری پنڈتوں نے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شری رام کی زندگی سچائی کے راستے پر چلنے کا درس دیتی ہے۔ انہوں تمام ہم وطنوں کو رام نومی کی مبارکباد دی۔ Ram Navami Celebrated In Kashmir

رام نومی کے موقع پر بدھرکلی مندر میں پوجا، بڑی تعداد میں کشمیری پنڈتوں کی شرکت

یہ بھی پڑھیں:

British Parliament Invites Vivek Agnihotri: برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیری پنڈتوں پر ہوگی بات، وویک اگنی ہوتری کو آیا دعوت نامہ

اس دوران پنڈت برادری نے پوجا کرتے ہوئے وادی میں امن کے لیے دعا کی۔ انہوں نے پنڈت برادری اور مسلم برادری کے درمیان بھائی چارہ کو قائم رکھنے کی بھی دعا کی۔ اس موقع پر مسلم برادری کے افراد کو بھی کشمیری پنڈتوں کے ساتھ دیکھا گیا۔ پنڈت برادری نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پانی، بجلی اور دیگر طرح کی سہولیات بہم پہنچائی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.