ETV Bharat / city

Driver Dies After Tipper Falls Into Nallah: برمری نالہ میں ٹپر پلٹنے سے ڈرائیور کی موت، مائنگ محکمہ کے خلاف مظاہرے

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں اس وقت کہرام مچ گیا، جب ہفتے کی دوپہر برمری نالہ میں ایک ٹپر کے پلٹنے سے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ Driver Dies After Tipper Falls

Driver Dies After Tipper Falls Into Nallah
برمری نالہ میں ٹپر پلٹنے سے ڈرائیور کی موت، محکمہ جیالوجی اینڈ مائنگ کے خلاف مظاہرے
author img

By

Published : Mar 7, 2022, 6:08 PM IST

کپواڑہ: عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ دلدوز حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹپر برمری کچی سڑک سے جارہا تھا، اس دوران ڈرائیور کا توازن بگڑنے سے ٹپر نالے میں پلٹ گیا۔

آس پاس موجود لوگوں نے ڈرائیور کو نکالنے کی کوشش کی، لیکن ان کی کوششیں ناکام ہوئیں جس کے بعد ایک جی سی بی کے ذریعے گاڑی کو پلٹ کر ڈرائیور کو باہر نکالا گیا۔

عینی شاہدین کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ مذکورہ ڈرائیور کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ڈرائیور کو مردہ قرار دیا۔ Driver Dies After Tipper Falls

برمری نالہ میں ٹپر پلٹنے سے ڈرائیور کی موت، محکمہ جیالوجی اینڈ مائنگ کے خلاف مظاہرے

نالے کے دونوں جانب لوگوں کی بھیڑ امنڈ آئی جس کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے محکمہ جیالوجی اینڈ مائنگ کے خلاف مظاہرے کئے۔

اس دوران مظاہرین نے وہاں بنائے گئے ایک عارضی ٹین شڈ کو بھی نذرآتش کیا۔ احتجاج کے سبب ضلع انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔

ایک پولیس افسر نے اس معاملے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلق سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ نالے سے نکالی جارہی ریت باجری کو بند کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حادثہ محکمہ جیالوجی کی لاپرواہی سے ہوا ہے۔ لوگوں نے محکمہ جیولوجی اینڈ مائنگ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.