ETV Bharat / city

کولگام میں ہلاکت پر مقامی لوگ برہم اور افسردہ - کولگام میں راجپوت شخص پر فائرنگ

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مقامی راجپوت شخص پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا تھا جس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔ Unknown Gunmen Killed Kashmiri Rajpoot

کولگام میں نامعلوم مسلح افراد کا حملہ
کولگام میں نامعلوم مسلح افراد کا حملہ
author img

By

Published : Apr 14, 2022, 2:46 PM IST

Updated : Apr 15, 2022, 10:08 AM IST

گزشتہ شام کولگام کے کاکرن پمبی میں نامعلوم مسلح افراد نے ستیش کمار سنگھ نامی شخص پر نزدیک سے فائرنگ کی، اس حملے میں ستیش کے سر میں گولی لگی جس کی وجہ سے وہ بُری طرح زخمی ہوگئے تھے۔ ستیش سنگھ کو زخمی حالت میں کولگام ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، سر پر گولی لگنے کی وجہ سے اسے تشویشناک حالت میں اِسکمز ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ستیش کمار سنگھ پیشے سے ڈرائیور تھا۔ Man Shot Dead by Unknown Gunmen

کولگام میں نامعلوم مسلح افراد کا حملہ

اس واقعہ کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کو تلاش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پلوامہ میں بھی غیر مقامی باشندوں اور ایک کشمیری پنڈت پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے ان واقعات کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی تھی۔ Jammu and Kashmir news

Last Updated : Apr 15, 2022, 10:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.