کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھرون لاسی پورہ علاقے میں 3 فروری اور 4 فروری کی دوران شب نامعلوم چوروں نے قریب دو درجن بھیڑ بکریاں چرا لیں Thieves Stole Sheep & Goats in Kulgam ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کولگام کے کھرون لاسی پورہ گاؤں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چوروں نے ایک ٹین شڈ سے کم سے کم دو درجن بھیڑ بکریاں چرا لیں ہیں۔
بھیڑ بکریاں کے مالک محمد یعقوب بٹ نے بتایا کہ "ہمارے ایک رشتہ دار کی موت واقع ہوئی تھی اور ہم وہیں تعزیت کے لیے گئے تھے۔ اسی دوران رات کو چوروں نے ٹین شیڈ کو نقصان پہنچایا اور وہاں سے تقریباً 5 پانچ لاکھ روپے کی مالیت کی 25 بھیڑ بکریاں چرا لیں۔
ذرائع کے مطابق محمد یعقوب ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ محمد یعقوب کی چار بالغ بیٹیاں ہیں جن کی کفالت ان ہی بھیڑ بکریوں سے ہوتی تھی۔
متاثرہ نے ضلع انتظامیہ سے فوری طور پر مدد کی اپیل کی اور چوروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے مطالبہ کیا۔ اس ضمن میں کولگام پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔