کولگام پولیس نے عوامی رابطہ مہم کے تحت آج ریڈونی بالا کولگام میں ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے ایک عوامی دربار منعقد کیا جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ پنچایتی راج نمائندوں، متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔
مزید پرھیں: کولگام میں عوامی رابطہ مہم کے تحت پروگرام
ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین اور ایس ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے دربار کو اہم قرار دیتے ہوئے ایسے پروگرام کو عوام کی بھلائی قرار دیا۔ ریڈونی بالا علاقے میں عرصہ دراز کے بعد ایسے عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جبکہ مقامی لوگوں نے اس کی تعریف کی۔