ETV Bharat / city

Bank Manager Shot Dead: کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کا حملہ، بینک منیجر ہلاک - Bank Manager Shot Dead in Kulgam

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک بینک منیجر پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس میں ان کی موت ہوگئی۔ Bank Manager Shot Dead in Kulgam

کولگام میں بینک ملازم پر فائرنگ
کولگام میں بینک ملازم پر فائرنگ
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 11:34 AM IST

Updated : Jun 2, 2022, 3:50 PM IST

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک بینک منیجر کو گولی مار پر ہلاک کر دیا۔ بینک منیجر کی شناخت وجے کُمار کے طور پر ہوئی ہے اور ان کا تعلق ریاست راجستھان سے ہے۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ کولگام کے علاقائی دیہاتی بینک برانچ کے منیجر کو آج صبح آرے علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار دی جس میں وہ شدید زخمی ہوئے، بینک منیجر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے۔ حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔ Bank Manager Shot Dead in Kulgam

بینک منیجر پر مشتبہ عسکریت پسندوں کا حملہ

تفصیلات کے مطابق آج صبح عسکریت پسندوں نے کولگام میں ایک بینک منیجر کو گولی مار دی۔ اس حملے میں بینک منیجر وجے کمار کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وجے کمار راجستھان کا رہنے والا تھا۔ اس سے قبل عسکریت پسندوں نے کولگام میں ہی ایک خاتون ٹیچر کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ جموں و کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ عسکریت پسند یہاں عام شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وجے کمار کولگام کے موہن پورہ میں علاقائی دیہاتی بینک میں منیجر تھا۔ آج صبح مشتبہ عسکریت پسند نے اس پر فائرنگ کردی جس میں منیجر کی موت ہوگئی۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

کولگام میں بینک ملازم پر فائرنگ

جموں و کشمیر میں عسکریت پسند مسلسل عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں کشمیری پنڈت راہل بھٹ کے قتل کے خلاف بڈگام میں اور خاتون ٹیچر کے قتل کے خلاف کولگام میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ کشمیری پنڈتوں کا مطالبہ تھا کہ تمام مہاجر سرکاری ملازمین کو محفوظ مقام پر تعینات کیا جائے۔ جموں انتظامیہ نے بدھ کے روز وزیر اعظم کے خصوصی پیکیج کے تحت کشمیر میں تعینات کشمیری پنڈتوں اور جموں ڈویژن کے دیگر ملازمین کو 6 جون تک وادی میں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ حکم نامے کے مطابق کشمیر ڈویژن میں پی ایم پیکج کے تحت تعینات اقلیتی برادریوں کے ملازمین کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ مئی میں وادی میں عام شہریوں پر حملوں پر ایک نظر:

  1. 31 مئی 2022: عسکریت پسندوں نے کولگام کے گوپال پورہ میں ایک ٹیچر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
  2. 25 مئی 2022: کشمیری ٹی وی آرٹسٹ امرین بھٹ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
  3. 24 مئی 2022: عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس حملے میں ایک 7 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔
  4. 17 مئی 2022: عسکریت پسندوں نے بارہمولہ میں شراب کی دکان پر دستی بم پھینکا تھا۔ اس حملے میں رنجیت سنگھ کی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے تھے۔
  5. 12 مئی 2022: کشمیری پنڈت راہُل بھٹ کو بڈگام میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ عسکریت پسندوں نے ان کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی تھی۔
  6. 12 مئی 2022: پولیس اہلکار ریاض احمد ٹھاکر کو پلوامہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
  7. 9 مئی 2022: شوپیاں میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، ایک جوان سمیت دو زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Jun 2, 2022, 3:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.