جموں و کشمیر کے ڈوڈہ محکمۂ ٹرانسپورٹ اور مختلف ٹرانسپورٹر بشمول میٹاڈور، بس، سومو یونین کی جانب سے بس اسٹینڈ ڈوڈہ میں سڑک حادثات اور کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے ڈرائیورز اور مسافروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس دوران ڈرائیور کو موسم سرما کے دوران گاڑی چلانے میں درپیش مسائل اور احتیاط برتنے کے حوالے سے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محکمۂ بلدیہ و سیول سوسائٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈوڈہ کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر انجینیئر کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ 'یہ پروگرام سڑک حادثات میں مرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 'ڈرائیورز کو موسم سرما کے دوران سڑکوں پر برف اور کُہرے کے دوران کیسے گاڑی چلانا ہے اس تعلق سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تاکہ سڑک حادثات پر قابو پایا جاسکے۔'
یہ بھی پڑھیں:
انجنیئر کلدیپ سنگھ نے ڈرائیورز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا بالکل استعمال نہ کریں۔گاڑی میں اجازت سے زیادہ مسافروں کو نہ بٹھائیں اور لائنسس و دیگر کاغذات کو ہمیشہ مکمل اور ساتھ رکھیں۔'
اُنہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ 'وہ محکمہ کو تعاون دیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع دیں۔ اس موقع پر شرکاء کو ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیا گیا۔