ETV Bharat / city

پونچھ: جواہر لال نہرو کی زندگی پر بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں سمینار

جموں و کشمیر میں ضلع پوچھ کی تحصیل منڈی کے اسکول میں تقریری مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔

پونچھ: جواہر لال نہرو کی زندگی بوائز ہائر سکنڈری اسکول میں سمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 10:32 PM IST

پنڈت جواہر لال نہرو کی زندگی اور خدمات پر بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی میں ایک سمینار منعقد ہوا جس میں بچوں نے پنڈت جواہر لال نہرو کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ ضلع پونچھ کی تحصیل‌ منڈی کے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی میں انچارج کلچرل سیل اکبر علی بانڈے نے ایک تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا جس میں اسکول کے طلبا نے حصہ لیا۔ اس دوران لیکچرر محمد اعظم خان نے جج کے فرائض انجام دیئے۔

پونچھ: جواہر لال نہرو کی زندگی بوائز ہائر سکنڈری اسکول میں سمینار کا انعقاد

طلبا نے خوبصورت انداز میں تقریر کرتے ہوئے پنڈت جواہر لال نہرو کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اکبر علی بانڈے نے بچوں سے کہا کہ وہ ان پروگراموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور اپنے اندر پائی جانے والی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پونچھ: وزیر اعظم کی سالگرہ کو یوم تغذیہ کے طور پر منایا گیا

آخر میں وائس پرنسپل ابوبکر نے انچارج سیل اکبر علی بانڈے کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ نیز جو بچوں کے اندر کورونا کی وجہ سے مایوسی کا ماحول ہے اُس پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.