ETV Bharat / city

پونچھ: بچے کی لاش کو قبر سے  کیوں نکالا گیا؟ - jammu kashmir news

پراسرار حالت میں بچے کی موت کے بعد اہل خانہ کی جانب سے قتل کا خدشہ ظاہر کیا گیا جس کی وجہ سے ضلع پونچھ میں چودہ سالہ بچے کی لاش کو تین ماہ بعد قبرسے انتظامیہ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کے لیے باہر نکالا گیا۔

Poonch: The body of a child was exhumed under the supervision of the administration

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 8:08 AM IST

جموں و کشمیر، ضلع پونچھ کے منڈھر تحصیل کے دور دراز گاؤں گوہد میں تین ماہ بعد ایک چودہ سال کے بچے کی لاش کو انتظامیہ کی نگرانی میں قبر سے نکالی گئی۔

ویڈیو دیکھیے

ذرائع کے مطابق تین ماہ قبل جون 2021 کو چودہ سال کے شاکر احمد ولدیت محمد صادق کی لاش پانی کے ٹینک سے پراسرار حالت برآمد ہوئی تھی اور اس وقت گھر والوں نے اسی کی تدفین کر دی تھی۔

لیکن کچھ دنوں بعد کنبے نے اپنے بچے کے قتل کا خدشہ ظاہر کیا اور پولیس سے اس معاملے میں جانچ کی مانگ کی تھی، جس پر مقامی پولیس کی طرف سے کاروائی نہیں کیے جانے کی صورت میں لواحقین نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: پونچھ: جواہر لال نہرو کی زندگی پر بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں سمینار

اس کے بعد ضلع ترقیاتی آفیسر نے ایک ٹیم تشکیل دے کر انتظامیہ کی نگرانی میں قبر سے لاش کو دوبارہ باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کروایا گیا تاکہ بچے کی موت کی وجوہات کے متعلق انکشاف کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.