کشتواڑ کے پی ایچ ای سب ڈویزن میں محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین نے جموں کشمیر انتظامیہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا PHE Casual Employees Protest Against Administration۔
اس دوران عارضی ملازمین نے کہا کہ مودی حکومت نے سب کا ساتھ سب کا وکاس Sabka Sath Sabka Vikas Sabka Vishwas کا جو نعرہ دیا تھا وہ زمینی سطح پر ویسا نہیں ہے، بلکہ غریبوں پرپولیس لاٹھیاں برسا رہی ہے، ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین نے جموں کشمیر پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اپنا حق مانگ رہے ملازمین پر پولیس نے لاٹھیاں برسائیں، جو کہ سراسر ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہے۔ PHE Casual Employees Protest
اس دوران احتجاج کر رہے ملازمین نے مرکز اور جموں وکشمیر انتظامیہ سے پر زور اپیل کی کہ ہمارے مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے تاکہ اس مہنگائی میں ہم لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر ہوسکے۔
- مزید پڑھیں: کشتواڑ: محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج
احتجاجیوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں اب تک جیسی بھی حکومتیں رہیں، سبھوں نے ہمیں محض اپنے ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے، جو کہ ہمارے ساتھ سراسر کھلواڑ ہے۔
اب ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں انتظامیہ عارضی ملازمت کے بجائے مستقل ملازمت دے ورنہ ہم اپنا احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہمارے مطالبات مکمل نہیں کیے جاتے۔