ETV Bharat / city

Pakistan Army Returns Missing Man پاکستانی فوج نے پونچھ کے لاپتہ جوان کو بھارتی حکام کے حوالے کیا - پاکستان نے لاپتہ شخص کو بھارتی حکومت کے حوالے کیا

ضلع پونچھ میں 30 اگست کو لاپتہ ہوئے 30 سالہ جوان کو پاکستانی فوج نے بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ Pakistan army returns Poonch man missing

پاکستانی فوج نے پونچھ کے لاپتہ جوان کو بھارتی حکام کے حوالے کیا

author img

By

Published : Sep 4, 2022, 10:55 AM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں 30 اگست کو لاپتہ ہوئے 30 سالہ جوان کو پاکستانی فوج نے بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے دیگوار تروان گاؤں کے 30 سالہ جوان کو پاکستانی حکام نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں چکان داں باغ کراسنگ کے نزدیک فوج اور پولیس کے حوالے کیا۔ Pakistan Army Returns Poonch Missing Man

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حکام نے پونچھ کے لاپتہ نوجوان کو بھارتی حکام کے حوالے کیا

معلوم ہوا ہے کہ قانونی لوازمات کے بعد جوان کو اہل خانہ کے سپرد کیا گیا۔مذکورہ جوان کی شناخت محمد راشد ساکن دیگوار تروان کے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ محمد راشد 30 اگست کو لاپتہ ہو گیا تھا اور اہل خانہ نے مقامی پولیس کے ساتھ رابط کرکے ایک رپورٹ بھی درج کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور اہل خانہ کی بسیار تلاش کے بعد مذکورہ جوان کا کوئی اتہ پتہ نہیں تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.