جموں: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں جمعہ کی صبح چھاپے کے دوران ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے جمعہ کی صبح پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں دھنہ علاقے میں چھاپہ مارا اور اس دوران ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔ شخص کے پاس سے دو موبائل فون بھی ضبط کیے گیے ہیں۔ جسے پولیس تھانہ منڈی میں لے جایا گیا ہے۔ جہاں اس شخص کی پوچھ گچھ جاری ہے۔ National Investigation Agency raid in Poonch
یہ بھی پڑھیں: NIA Raids in JK جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
واضح رہے کہ اس سے قبل 11 اکتوبر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے متعدد مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے یہ تلاشیاں عسکریت پسندی کی فنڈنگ و دوسرے معاملات کے حوالے سے کی تھی۔ NIA raids multiple Locations in jk
یو این آئی