جموں شہر کے مصروف ترین علاقے ایلیٹ ریزیڈنسی روڈ پر دیر شام ایک دھماکہ ہوا۔ اس گیس سلنڈردھماکے میں چار افراد کے ہلاک جب کہ متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد سینئر افسران موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ LPG Cylinder Explosion in Jammu
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے ریذیڈنسی روڈ پر دھماکے کے بعد حکام نے ایک بڑا ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق جموں شہر کے مصروف ترین ایلیٹ ریزیڈنسی روڈ علاقے میں ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔
اس دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور ایک بڑا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے، تاہم صحیح تعداد واضح نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریذیڈنسی روڑ جموں میں پیر کی سہ پہر کو آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد ڈھانچوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کہاکہ مقامی لوگ اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار فوری طورپرجائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران کئی افراد جھلس کر موقع پر ہی از جان ہوئے جبکہ 14زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
عین شاہدین کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس وجہ سے آگ نے آناً فاناً کئی ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کی اس واردات کے دوران کئی افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی، جبکہ 14دیگر زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہے کہ دھماکہ کیسے ہوا ۔