پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے جموں کے دورے کے دوران سانبہ ضلع کے آر ایس پورہ علاقہ کا دورہ کیا۔ پارٹی کارکنان و معززین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران پی ڈی پی کی صدر نے آر ایس پورہ علاقہ میں جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے عوام کو فراہم کی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا اور علاقے کے کئی وفود سے بھی ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: مرکزی حکومت نے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: محبوبہ مفتی
انہوں نے پارٹی کے سنیئر رہنماؤں کے ساتھ پی ڈی پی کو علاقائی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔غور طلب ہے کہ جموں کے دورہ کے دوران انہوں نے مرکز کی بھارتی جنتاپارٹی اور آر ایس ایس کو تقسیم کرنے والی طاقت کہا۔