ETV Bharat / city

بڈگام: کرنٹ لگنے سے لائن مین کی موت - Lineman dies of electrocution

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک لائن مین کی بجلی کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔

بڈگام: کرنٹ لگنے سے لائن مین کی موت
بڈگام: کرنٹ لگنے سے لائن مین کی موت
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 9:23 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک لائن مین بجلی کی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ بیروہ کے کنچٹی پورہ کھاگ میں پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے لائن مین کی شناخت سید پورہ بیروہ سے تعلق رکھنے والے محمد امین کے طور پر ہوئی ہے۔

بڈگام: کرنٹ لگنے سے لائن مین کی موت

بتایا جارہا ہے کہ محمد امین کنچٹی پورہ میں بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کررہے تھے اور اس دوران بجلی کی کرنٹ لگنے سے جھلس گئے۔ اگر چہ نازک حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ اسپتال میں ہی دم توڑ دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: ڈیجیٹل انڈیا کا وہ گاؤں، جہاں موبائل ٹاور نہیں

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'بیروہ میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی حادثات پیش آئے ہیں لیکن انتظامیہ اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'اگر ان کا ملازم ترسیلی لائن کو بحال کر رہا تھا تو بجلی کی کرنٹ کہاں سے آئی۔ انہوں نے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.