جموں: وادی کے مختلف اسکولز میں تعینات کشمیری پنڈت اساتذہ نے اپنی مانگوں کو لے کر جموں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایل جی انتظامیہ کو اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ یوم اساتذہ کے موقع پر کشمیری پنڈتوں نے جموں میں احتجاجی مظاہرئے کئے۔ Kashmiri Pandit Teachers Protest in Jammu
وادی میں تعینات کشمیری پنڈت اساتذہ نے کہا کہ کشمیر میں حالات ٹھیک نہیں لہذا اُنہیں جموں ٹرانسفر کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم کشمیری بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے خواہاں ہے لیکن ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات رونما ہونے کے بعد وہ اب کشمیر نہیں جانا چاہتے۔ ان کے مطابق راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت ملازمین مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں کہ اُنہیں جموں میں ہی تعینات کیا جائے لیکن سرکار کی جانب سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا 'ایل جی انتظامیہ کو کشمیری پنڈت ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب کشمیری میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے تو اُس وقت اگر ہمیں دوبارہ کشمیر میں تعینات کیا جاتا ہے تو اُس صورت میں ہمیں کوئی حرج نہیں ہوگا۔'
یو این آئی