جموں: ریاست اتراکھنڈ میں پتھر کی ایک چٹان کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ کے بعد جموں میں واقع اس کے آبائی گھر آر ایس پورہ کی فضا سوگوار ہو گئی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کی ہند چین سرحد کے نزدیکی علاقہ میں تعینات فوجی اہلکار اس وقت ہلاک ہوگیا ہے جب وہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا۔ Jammu Army Personnel Dead in Uttarakhand
یہ بھی پڑھیں:
اس حادثہ کے متعلق بات کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ جوان کی لاش ابھی اپنے آبائی گھر نہیں پہنچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں بھارت چین سرحد کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پہاڑی سے گرنے والے پتھروں کی زد میں آکر فوجی جوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ Army Personnel Death in Uttarakhand۔ یہ جوان نیلنگ سے ہرشل کی طرف پیدل جا رہے تھے کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے۔ ہلاک ہوئے فوجی کی شناخت سکھ جندر سنگھ ساکن جموں کے طور پر ہوئی ہے۔