مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے پرانے پونچھ سے گزرنے والی پلست ندی کے ڈومیل علاقے ایک سرنگ میں ہوئے دھماکہ Blast in Poonch کے باعث ایک گھوڑا شدید طورپر زخمی ہوگیا۔ تاہم اس دھماکہ میں گھوڑے کا مالک بال بال بچ گیا-
جیسے ہی اس معاملہ کی اطلاع مقامی پولیس اہلکاروں کو ملی وہ جائے وقوع پر پہنچے۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔
بم ڈسپوزل ٹیم کے عملے نے قریبی علاقوں کی چھان بین کی لیکن انہیں کوئی اور دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔
مزید پڑھیں:پونچھ: سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، پانچ زخمی
بم ڈسپوزل ٹیم کے مطابق ٹیم لائن آف کنٹرول پر فوج کی جانب بچھایا گیا دھماکہ خیز مواد بارش کے پانی میں بہ کر یہاں آگیا تھا۔ اس دھماکہ خیز مواد پر گھوڑے کا پاؤں پڑ گیا جس کے نتیجے میں وہ پھٹ پڑا اور گھوڑا زخمی ہوگیا۔