ETV Bharat / city

''جب میرا انتقال ہو تو میری راکھ کو کشمیر کی سڑکوں پر ڈالا جائے'' - ابتدائی تعلیم ترال میں ہی حاصل کی

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر سے تقریباً 50 کلومیٹر کی دوری پر واقع گامراج گاؤں میں مسلمان اور سکھ بھائی چارے کی مثال بنے ہوئے ہیں، اس گاؤں میں دونوں مذاہب کے ماننے والے کافی خوشی خوشی ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

Tirlok Singh
Tirlok Singh
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 9:34 AM IST

گامراج گاؤں کے رہائشی ریٹائرڈ لیکچرار ترلوک سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جب ان کا انتقال ہوجائے تو ان کی راکھ کو کشمیر کی سڑکوں پر ڈالا جائے تاکہ ان کی روح کو سکون مل سکے۔

Tirlok Singh

ترلوک سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی تعلیم ترال میں ہی حاصل کی اور بعد ازاں امرسنگھ کالج سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد کشمیر یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر محکمہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی تاہم ملازمت کے دوران بھی انہوں نے تعلیمی سفر جاری رکھا اور کئی دیگر مضامین میں بھی ماسٹرس کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کھیر بھوانی میں اشٹمی منایا گیا، کشمیری پنڈتوں نے شرکت کی

انہوں نے بتایا کہ میں اردو، ہندی، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر دسترس رکھتا ہوں اور اب تک تین کتابیں لکھ چکا ہوں، جن میں رات مکدی نہیں، کمنڈ گیر اور یونٹی ان ڈائیورسٹی قابل ذکر ہیں جب کہ موصوف نے شیخ محمد عبداللہ کی تقاریر کو جمع کرکے ''ارشادات بابائے قوم'' کے نام سے ایک رسالہ بھی قلمبند کیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ترلوک سنگھ کہا کہ انھوں نے 2012 اور 2016 میں پاکستان کا سفر کیا ہے اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات کی، وہ لوگ بھی چاہتے ہیں کہ ہند پاک کی دوستی میں بہتری آئے کیونکہ امن و سلامتی دونوں ممالک کے لیے ضروری ہے۔

ترلوک سنگھ نے بتایا کہ ترال علاقہ ہمیشہ سے ہی بھائی چارے کے لیے مشہور رہا ہے اور آج تک یہاں کبھی بھی مذہبی منافرت کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے حالانکہ معروف عسکری کمانڈر برہان وانی اسی علاقے سے تعلق رکھتے تھے لیکن یہاں کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہے اور مجھے آج بہت خوشی ہے کہ یہاں کی بچیاں بھی آگے بڑھ رہی ہیں اور یہاں کی مٹی سے مجھے بہت پیار ہے اور جب ملازمت سے سبکدوش ہوا تھا تو میں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ جب میرا انتقال ہوجائے گا تو میری راکھ کو سڑکوں پر بچھایا جائے تاکہ میری روح کو سکون نصیب ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.