ETV Bharat / city

پلوامہ: سڑک کی خستہ حالی سے پریشان عوام انتظامیہ سے ناراض - ضلع پلوامہ اور شوپیان کے درمیان واقع

مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر ضلع انتظامیہ شوپیان ہمارے علاقے میں تعمیر و ترقی کے کام انجام نہیں دے سکتا ہے تو ہمیں ضلع پلوامہ کے ساتھ جوڑا جائے۔

سڑک کی خستہ حالی کے پیش نظر انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 6:14 PM IST

اس تعلق سے مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر ضلع انتظامیہ شوپیان ہمارے علاقے میں تعمیر و ترقی کے کام انجام نہیں دے سکتی ہے تو ہمیں ضلع پلوامہ کے ساتھ جوڑا جائے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ہمارے علاقے سے گزرنے والی سڑک سے کئی اضلاع جڑتے ہیں جن میں خاص طور پر پلوامہ اور بڈگام شامل ہے۔

سڑک کی خستہ حالی کے پیش نظر انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار

انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے اس سڑک کی تعمیر کے لیے محمکہ آر اینڈ بی کو پیسے واگزار کیے گئے ہیں تاہم محمکہ نے ابھی تک اس سڑک کا تعمیری کام شروع نہیں کیا ہے۔ سڑک خستہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ہم پچھلے آٹھ برسوں سے اس مسئلے کو لے کر انتظامیہ کے دروازہ کھٹکھٹاتے آئے ہیں تاہم اب انتظامیہ نے اس سڑک کی تعمیر کے لیے جو پیسے واگزار کیے ہیں اس سے ابھی بھی سڑک پر تعمیری کام شروع نہیں کیا گیا۔

اس سلسلے میں نمبردار امتیاز احمد صوفی نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے اس علاقے کا دورہ کیا جس کے بعد ہمیں امید تھی کہ اس سڑک پر جلدی کام شروع ہوگا لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے دنوں میں ہماری مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس سڑک کی تعمیر کے لیے جلد از جلد کام شروع کیا جائیں تاکہ آنے والے سردی میں علاقے کی عوام کو مشکلات درپیش نہ ہوں۔

مزید پڑھیں: سُدھما دیو کھلینی ٹنل کی تعمیر کا کام شروع

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ سپرینٹنڈنٹ انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن شوپیان و پلوامہ انجینئر گردیو سنگھ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ 'اس سڑک کی تعمیر نباڑ پروجیکٹ کے تحت کی جارہی ہے۔اس سڑک کو تعمیر کرنے کے لیے ٹینڈر پاس کردیے گئے ہیں اب جلد ہی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.