ETV Bharat / city

Woman Constable Commits Suicide: کیمور کے چین پور تھانہ میں خاتون کانسٹبل نے کی خودکشی

چین پور تھانہ میں تعینات خاتون کانسٹبل نے تھانہ احاطے میں موجود عمارت میں پہنچ کر اپنے ہی ڈوپٹہ کا پھندا بنا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، متوفی کیمور ضلع کے رام گڑھ تھانہ علاقہ کے مہور گاؤں کے رہنے تھیں، پولیس کے اعلی حکام موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے A female constable commits suicide by trapping in Kaimur۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/20-February-2022/14516540_bihar-crime-video.mp4

author img

By

Published : Feb 20, 2022, 8:44 AM IST

بہار کے ضلع کیمور کے چین پور تھانے میں تعینات خاتون کانسٹیبل کی خودکشی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، اس واقعے کے بعد تھانے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ خبر لکھے جانے تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران تھانہ چین پور پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہو گئے Female Constable Suicide at Chainpur Police Station Kaimur۔

ویڈیو دیکھیے۔

ملی جانکاری کے مطابق کیمور ضلع کے چین پور تھانے میں تعینات خاتون کانسٹیبل سنگیتا کماری ہر روز کی طرح اپنی ڈیوٹی پر موجود تھیں، آج بھی اس نے صبح دس بجے سے دو بجے تک تھانے کے احاطے میں ڈیوٹی دی اور دوپہر میں آرام کرنے کے لۓ تھانے کی احاطہ میں بنے عمارت میں چلی گٸ، جہاں خاتون کانسٹیبل نے اپنے ہی دوپٹہ کا پھندا بنا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

۔بتایا جاتا ہے کہ یہ جانکاری اس وقت سامنے آئی جب متوفی کانسٹیبل کے موبائل پر دوسری خاتون کانسٹیبل نے فون کی، جب کانسٹیبل موبائل نہ اٹھنے پر اس کے کمرے میں گٸ تو کمرہ کا دروازہ بند پایا۔ کافی کوشش کے بعد جب کمرے کا دروازہ نہ کھلا تو اس کی اطلاع ایس ایچ او کو دی گئی۔واقعہ کی اطلاع پر بھبھوا ایس ڈی پی او سنیتا کماری کے ساتھ چین پور سی او بھی پہنچ گئے، دروازہ توڑا تو کانسٹیبل کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔
متوفی کانسٹیبل کیمور ضلع کے رام گڑھ تھانہ علاقہ کے مہور گاؤں کے رہنے والے رام اقبال رام کی بیٹی بتائی جاتی ہے، یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ وہ چین پور تھانے میں تقریباً 10 ماہ سے تعینات تھیں۔ متوفی کانسٹیبل اپنی تین بہنوں میں سب سے بڑی تھی۔ جس کی عمر تقریباً 25 سال تھی اور ابھی تک غیر شادی شدہ تھی۔

مزید پڑھیں:

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔

ایس پی کیمور نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ افسوسناک ہے، خودکشی کی وجہ کیا تھی یہ بتانا قبل از وقت ہو گا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.