ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں ڈھائی لاکھ روپے کا بجلی بل شہر کی ایک غریب خاتون رام بائی کے حوالے کیا گیا۔ جیسے ہی یہ معاملہ منظر عام پر آیا وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر نے کارروائی کی اور عہدیداروں کو بل میں اصلاح کی فورا ہدایت کی۔
جس کے بعد ہفتے کے روز ہی محکمہ بجلی کے عہدیدار بذات خود اصلاح شدہ بل لے کر رام بائی کے گھر پہنچے۔ اس دوران عہدیداروں نے رام بائی کو وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر سے فون پر بات کرنے کا بھی موقع ملا۔
رام بائی کے گھر 2 لاکھ 48 ہزار 818 روپے کا بجلی کا بل پہنچا تھا۔ یہ دیکھ کر رام بائی پریشان ہوگئی تھیں اور مسائل کو سلجھانے اور مدد کی درخواست کرنے کے لیے وہ سیدھے پاور کمپنی کے دفتر بھی پہنچی۔ تقریبا 7 دن تک اس غریب عورت نے دفتر کے چکر لگائے۔
وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر نے بزرگ خاتون کی پریشانی سے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی اس پریشانی کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ بل میں اصلاح ہونے کے بعد وزیر توانائی نے رام بائی سے بھی فون پر بات کی اور انہوں نے رام بائی سے ہی بل کی اصلاح کی تصدیق کی اور ان کی خیر خیریت بھی دریافت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
بھوپال: 176 کیلو وزنی بکرے نے کنگ کا خطاب حاصل کیا
عہدیداروں نے بتایا کہ پون کالونی کے رہائشی رام بائی کے گھر محدود بجلی کے آلات موجود ہیں۔ کم کھپت کی وجہ سے انہیں صرف ہر ماہ 100 روپے بجلی کا بل ادا کرنا پڑے گا۔ عہدیدار نے بتایا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے تقریبا 2.5 لاکھ کا بجلی بل خاتون کے گھر پہنچا تھا تاہم تمام تکنیکی خرابیوں کو محکمہ نے اب بہتر کیا ہے۔