ETV Bharat / city

ملی اتحاد کی مہم پر مولانا توقیر رضا خان - دیوبند کے بعد اجمیر کا دورہ

آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل (اے آئی آئی ایم سی) کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں ملّی اتّحاد کی مہم پر دیوبند کے بعد اب اجمیر میں واقع سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز کی درگاہ پہنچے۔

ملی اتحاد کی مہم پر مولانا توقیر رضا خان

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 3:19 AM IST

مولانا توقیر رضا خان نے سب سے پہلے خواجہ غریب نواز کی مزار کی زیارت کی اس کے بعد مزار پر چادر اور گل پوشی کی۔ یہاں گدّی نشین نے مولانا توقیر کا استقبال کرتے ہوئے شال اوڑھاکر مولانا کی دستاربندی کی۔ اس دوران گدّی نشینوں سے ملک اور مسلم مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔

مولانا توقیر رضا خاں نے سبھی گدّی نشینوں کو بریلی آنے کی دعوت بھی دی۔ جسے سبھی نےقبول بھی کیا، گزشتہ تقریباً دس برس سے کچھ دینی اور دنیاوی مسائل پر کچھ اختلافات ہونے کی وجہ سے تلخی تھی۔ اس تلخی کو ختم کرنے کی کوشش کی سمت میں یہ ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔

اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے احاطے میں واقع مہمان خانہ میں دو اہم درگاہوں کے عظیم شخصیات کے درمیان گفتگو کےدوران تمام دیگر افراد بھی موجود رہے۔

درگاہ اجمیر کی جانب سے گدّی نشین سید سرور چشتی کے علاوہ تقریباً ایک درجن سے زائد سجّادگان بھی موجود رہے۔ وہیں دوسری جانب مولانا توقیر رضا خاں کے ساتھ آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل کے ڈویژنل انچارچ ندیم خاں مینو، قومی ترجمان ڈاکٹر نفیس خاں، حافظ شرافت خاں اور چودھری راشد خاں خاص طور پر موجود رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.