بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے حیدر بیگ پٹن میں آج ایل جی گورنر مناج سنہا نے لوگوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دورے کا مقصد نوجوانوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں سے ملاقات کرنی تھی۔ منوج سنہا کے ہمراہ چنار کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے بھی شریک تھے۔ LG visits Baramulla, Felicitates Youth
ایل جی نے فوج کی جانب سے منعقد پروگرام کے دوران ضلع بارہمولہ اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے نوجوانوں کے ساتھ گفتگو کی اور ان کو انعامات سے نوارا۔ انعام حاصل کرنے والوں میں مشہور و معروف انٹرنیشنل باسکٹ بال پلئیر عشرت اختر، سماجی کارکن مہر راتھر بھی شامل تھے۔
ایل جی جموں و کشمیر منوج سنہا نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ" میں کافی خوش ہوں کہ میں آج اس علاقے میں آیا اور ان نوجوانوں کے ساتھ کچھ وقت صرف کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر دن بہ دن بدل رہا ہے اور اب یہاں کے نوجوان غلط کاموں کو چھوڑ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہورہے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں کشمیر میں اور زیادہ ترقی اور خوشحالی آئی گی اور اس کے لیے مرکزی حکومت اور جموں کشمیر انتظامیہ کافی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ یوٹی میں روزگار کے نئے وسائل پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ نوجوان ان سے استفادہ کریں۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر سماجی کارکن مہر راتھر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایسے پروگرام کرنا کافی ضروری ہے اور اب کشمیر میں بدل رہا ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس قسم کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بہت ہوا اور اب یہاں کا نوجوان اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہتا ہے۔