اطلاع کے مطابق اوڑی کے کلسا جھولا علاقے میں بیکن ٹرک حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ڈرائیور کی شناخت 32 سالہ سید جاوید حسین والد سید خادم حسین نولکھا بونيار کے طور پر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:اوڑی: خستہ حال سڑک کے باعث عوام کو دقتوں کا سامنا
ای ٹی وی بھارت کو ملی جانکاری کے مطابق ڈرائیور ٹرک کو دھونے کے لیے سڑک کنارے کھڑا کرنے کی کوشش کے دوران ٹرک اچانک گہری کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے ڈرائیور کی موت واقع ہوئی۔