ETV Bharat / city

Fruit Growers Protest at Sopore Mandi سوپور فروٹ منڈی سے بنگلہ دیشی تاجروں کا واپس جانے کا انتباہ

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 5:11 PM IST

سوپور فروٹ منڈی میں بنگلہ دیشی فروٹ گرورس نے خریدار یونین کے دفتر پر ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کو روکنے سے ان کے پھل خراب ہوجاتے ہیں، اس لیے دو دن کے اندر یہ معاملہ حل کیا جائے، ورنہ وہ اپنے ملک واپس چلے جائیں گے۔ Bangladesh Fruit Growers

Bangladesh Fruit growers
بنگلہ دیشی فروٹ گرورس

سوپور: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کی مشہور و معروف فروٹ منڈی کے اندر بنگلہ دیش سے آنے والے پھلوں کے بیوپاریوں کے منڈل نے آج فروٹ منڈی کے احاطہ میں واقع خریدار یونین دفتر پر ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب کشمیر سے واپس چلے جائیں گے۔ یہاں سے سیب خریدنا بند کر دیں گے کیونکہ حکومت کی جانب سے سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کو روکنا پریشان کن ہے اور اس وجہ سے ان کے پھل خراب ہوجاتے ہیں۔

بنگلہ دیشی فروٹ گرورس

اس دوران بنگلہ دیش سے آئے ہوئے بیوپاریوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مال بردار گاڑیوں کو سرینگر۔جموں قومی شاہراہ Jammu Srinagar National Highway پر روکنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے فروٹ تجارت سے وابستہ لوگوں کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دو دن کے اندر ان کے مسائل حل نہیں کئے گئے تو ہم وادی کشمیر سے اپنے ملک واپس جائیں گے اور یہاں پر کوئی خرید فروخت نہیں کی جاے گی۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ 'جس مال بردار گاڑی کو دس دن لگتے تھے اسی گاڑی کو آج بنگلہ دیش پہنچنے میں 20 دن لگتے ہیں جس سے ہماری گاڑی میں جو سیب ہوتے ہیں وہ خراب ہوجاتے ہیں اور ہمیں کافی نقصان ہوتا ہے۔

تاجروں نے ایل جی انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.