یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں صوبے میں لائن آف کنٹرول اور شہر خاص جموں میں چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج Security Beefed up in LOC کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حد متارکہ پر رات کا گشت بھی تیز کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا جاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرحدوں پر چوبیس گھنٹے پیٹرولنگ Patrolling in LOC کے ساتھ ساتھ رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات کے ذریعے بھی مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی جائے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں تاکہ عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو قبل اذ وقت ناکام کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:Arrangements for R-Day celebrations In Pulwama: یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات پر تبادلہ خیال
دفاعی ذرائع کے مطابق سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں اورجو کوئی بھی غیر قانونی طریقے سے بھارت کے حدود میں درندازی کی کوشش کریے گا اُس سے فوج قبل ازوقت نمٹایا جائے۔
مزید پڑھیں:Republic Day Arrangement In Anantnag: اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر چہ سرحدیں اس وقت خاموش ہیں لیکن یوم جمہوریہ کے پیش نظر حد متارکہ پر فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔