ETV Bharat / city

سمبل سوناواری میں پولیس پبلک دربار کا انعقاد - پولیس پبلک دربار

پولیس پبلک دربار میں ایس ڈی پی او شری سریندر موہن نے بتایا کہ مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے عوام اور پولیس کے درمیان باہمی تال میل نہایت ضوروی ہے۔

police public darbar held at sumbul sonawari in bandipura
سمبل سوناواری میں پولیس پبلک دربار کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 2:59 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی غرض سے "پولیس پبلک دربار" کا اہتمام کیا گیا۔

سمبل سوناواری میں پولیس پبلک دربار کا انعقاد

بانڈی پورہ پولیس کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے، ٹریڈرس فیڈریشن کے لیڈر اور پنچ سرپنچوں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

یہ اجلاس ایس ڈی پی او سمبل شری سریندر موہن کی صدارت میں منعقد ہوا جن کے ہمراہ پولیس تھانہ سمبل کے ایس ایچ او محمد سلیم کے علاوہ میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین جہانگیر احمد بھی تھے۔

اس دوران پولیس نے بتایا کہ مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے باہمی تال میل کی ضرورت ہے اور ان سماجی برائیوں کا خاتمہ تبھی کیا جاسکتا ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں گے۔

اس کے علاوہ پولیس نے شرکا کو یقین دلایا کہ بانڈی پورہ پولیس منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ان علاقوں کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرے گا۔

پولیس نے لوگوں سے اس بات کی بھی تلقین کی کہ وہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے حکومت کے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.