جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گُنڈ بون نائدکھے میں موجود پانی کا نالہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نالہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کی آماجگاہ بن گیا اور لوگ اس میں گندگی ڈالتے ہیں جس کی وجہ عوام کو مزید پریشانیاں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے شکایت کی ہے کہ اس نالہ سے وہاں موجود بستی میں بیماریوں کے پھیلنے امکان ہے جس کے متعلق انتظامیہ کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اس نالہ کی صفائی شروع کرے ورنہ یہاں بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ایک مقامی شہری کا کہنا تھا کہ نالہ میں جمع گندگی اور کوڑے کی وجہ دور دور تک اس نالے کی بدبو پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں سے پیدل چلنا دشوار ہوگیا ہے -
انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد یہ چاہتے ہیں کہ محکمہ اس کی صفائی کا انتظام کرے تاہم اس کے علاوہ انہوں نے مقامی لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس نالہ میں گندگی ڈالنے سے گریز کریں کیونکہ اس وجہ سے وہ اپنے ہی ہاتھوں اپنا سرمایہ برباد کررہے ہیں اور ایک دوسرے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔