ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: رات کے دوران سڑکوں کے میگڈمائزیشن کیے جانے کا مطالبہ - راحت کی سانس

عوامی اصرار اور طویل انتظار کے بعد سرینگر - بانڈی پورہ روڈ کے میگڈمائزیشن پر بانڈی پورہ کے لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بانڈی پورہ: رات کے دوران سڑکوں کی میگڈمائزیشن کیے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 4:50 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں سرینگر - بانڈی پورہ روڈ کی مرمت اور میگڈمائزیشن کا عمل شروع کیے جانے پر مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ تعمیرات عامہ کی ستائش کی۔ تاہم انہوں نے میگڈمائزیشن کے عمل کو رات کے اوقات میں مکمل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ’’ٹرانسپورٹرز سمیت مقامی دکانداروں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘

بانڈی پورہ: رات کے دوران سڑکوں کی میگڈمائزیشن کیے جانے کا مطالبہ

سرینگر - بانڈی پورہ روڈ پر اگرچہ دو سال قبل میگڈمائزیشن کا کام شروع کیا گیا تھا تاہم متعلقہ ٹھیکہ دار کو رقومات واگزار نہ کیے جانے کے باعث ہاپہ چھن سے بانڈی پورہ ٹاؤن تک قریبا تین جبکہ اجس کے مقام پر میں ایک کلو میٹر طویل سڑک کی میگڈمایزیشن نہ کیے جانے کے باعث لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

خستہ حال سڑکوں کے باعث لوگوں خصوصا مریضوں اور طلبہ کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ خستہ حال سڑک کی مرمت اور میگڈمائزیشن کیے جانے سے مقامی باشندوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ پولیس نے بھتہ خور گینگ کا پردہ فاش کیا

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے ٹائون کی دیگر رابطہ سڑکوں کی بھی میگڈمائزیشن کا مطالبہ کیا ہے وہیں انہوں نے ڈرینیج نظام درست کیے جانے کی بھی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.