ETV Bharat / city

Literary Program in Memory of Zeba Zeenat: صوفی شاعرہ زیبا زینت کی یاد میں تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Dec 28, 2021, 4:20 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سوناواری میں حلقہ ادب سوناواری حاجن نے گرلز ہائی اسکول حاجن کے اشتراک سے مرحوم زیبا زینت کی یاد میں Literary Program in Memory of Zeba Zeenat ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

صوفی شاعرہ زیبا زینت کی یاد میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام

معروف صوفی شاعرہ زیبا زینت Sufi Poet Zeba Zeenat کی یاد میں حلقہ ادب سوناواری حاجن Literary Circles of Sonawari Hajinمیں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سوناواری میں حلقہ ادب سوناواری حاجن نے گرلز ہائی اسکول حاجن کے اشتراک سے مرحوم زیبا زینت کی یاد Memory of Zeba Zeenat میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب کی صدارت معروف قلم کار ثناءاللہ نیاز نے کی، جبکہ ان کے ساتھ ایوان میں حاجی محمد سلطان میر، ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ شیخ غلام محمد اور زیبا زینت کے بھائی عبدالعزیز عزیز بھی موجودتھے۔

اس موقع پر مشہور نقاد شہباز ہاکباری نے زیبا زینت کے کلام پر پُرمغز مقالہ پیش کیا، جس کے بعد نذیر جاوید اور نصار الکریم نے بھی مختصر تبصرے پیش کیے۔ تقریب میں ایک محفل مشاعرہ بھی ہوا، جس میں درجنوں شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ آغاز میں حلقہ ادب کے صدر نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں زیبا زینت کو موجودہ دور کی سب سے بڑی صوفی شاعرہ قرار دیتے ہوے اُنہیں شاندار خراج پیش کیا۔

منظور احمد منظور نے تلات کلام پاک اور نذیر بابا نے نعت رسول پیش کیا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر ریاض الحسن نے انجام دیے اور محفل مشاعرہ کی کارروائی مہتاب منظور نے انجام دی۔

مزید پڑھیں: Literary program: سوپور میں ادبی تقریب کا انعقاد

پروگرام کے آخر پر ایک محفلِ سماں بھی منعقد کیا گیا، جس میں مقامی فنکاروں نے زیبا زینت کا کلام پیش کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.