ETV Bharat / city

ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد جی ایم سی انتظامیہ متحرک

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے احاطے کو کار پارکنگ کے لئے استعمال کیے جانے کے تعلق سے چند روز قبل ای ٹی وی بھارت نے ایک خبر نشر کی تھی، جس کے بعد جی ایم سی انتظامیہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے احاطے سے پارکنگ کی منتقلی پر غور کررہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد جی ایم سی انتظامیہ متحرک
ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد جی ایم سی انتظامیہ متحرک
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 5:51 PM IST

Updated : Sep 7, 2021, 5:59 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے احاطہ کو کار پارکنگ کے لئے استعمال کیا جارہا تھا جس کے سبب مریضوں اور تیمارداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ ہسپتال کے احاطہ میں سینکڑوں گاڑیاں موجود رہنے سے چلنے پھرنے کی گنجائش کافی کم ہوگئی تھی۔ اس کے نتیجہ میں بیماروں کو ہسپتال میں داخل کرنے اور انہیں سرینگر ریفر کرنے کے دوران مشکلات پیش آرہی تھیں۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد جی ایم سی انتظامیہ متحرک

اس تعلق سے چند روز قبل ای ٹی وی بھارت نے ایک خبر نشر کی تھی، جس کے بعد جی ایم سی انتظامیہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے احاطے سے پارکنگ ہٹاکر کہیں دوسری جگہ شفٹ کرنے پر غور کررہی ہے۔

جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی نے کہا کہ 'گاڑیوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے، جی ایم سی نے پارکنگ کے لئے ایک دوسری جگہ کا انتخاب کیا ہے جس پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی پارکنگ تیار کی جائے گی، جس کے بعد گاڑیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے احاطہ میں پارک کرنے کے بجائے وہاں منتقل کیا جائے گا۔ تاکہ ہسپتال آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: جی ایم سی کا صحن کار پارکنگ میں تبدیل

آپ کو بتادیں کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ جنوبی کشمیر کے ایک وسیع علاقہ سمیت خطہ چناب کے علاقوں کے مریضوں کی ضرورتوں کو بھی پورا کرتا ہے۔ اس کے سبب ہسپتال میں روزانہ کافی بھیڑ رہتی ہے۔ ضلع ہسپتال اننت ناگ میں ایسوسی ایٹ ہسپتال بناکر اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں تبدیل کیا گیا ہے ساتھ ہی اسے جدید سہولیات سے لیس کیا گیا، لیکن انتظامیہ کی جانب سے جی ایم سی کی بیرونی جگہ پر توجہ نہیں دی جارہی تھی جس پر اب انتظامیہ نے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Last Updated : Sep 7, 2021, 5:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.