ETV Bharat / city

Protest in Awantipora: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

اونتی پورہ کے محکمہ بجلی (power department) کے عارضی ملازمین کی جانب سے آج دوسرے دن بھی احتجاج جاری رہا۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کی عارضی ملازمت کو مستقل کیا جائے۔

عارضی ملازمین کا احتجاج
عارضی ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 8:13 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع اونتی پورہ میں آج محکمہ بجلی (power department) کے عارضی ملازمین کی جانب سےاحتجاج کیا گیا۔

عارضی ملازمین کا احتجاج

مذکورہ محکمہ میں عارضی طورپر اپنی خدمات انجام دینے والے سینکڑوں ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی گئی ہے ۔

انہوں نے مذکورہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی عارضی ملازمت کو مستقل ملازمت تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرانے کو شش کی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو پھر وہ غیر معینہ مدت تک احتجاج کرینگے۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے ۔جن پر مذکورہ بورڈ اور محکمہ بجلی کے عہدیداران کے خلاف نعرے درج تھے۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: بجلی محکمہ کی نجکاری کے خلاف اونتی پورہ میں احتجاج

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملازمین یونین کے عہدیدار گوہر احمد نے بتایا کہ وہ آج دوسرے روز بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ تاکہ حکام ان کے مطابات پر توجہ دیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.