مرکزی حکومت کی جانب سے ای شرم پورٹل 26 اگست 2021 کو شروع کیا گیا تھا،تاکہ عام لوگوں کو مختلف سرکاری فلاحی اسکیمز Government welfare schemes اور سماجی تحفظ سے متعلق اسکیموں کے استفادہ حاصل کر سکے۔ رجسٹریشن کے بعد لوگوں کو ای شرام کارڈ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
تاہم حکومت کی جانب سے عام لوگوں کی بیداری اور موقعہ پر ای شرم پورٹل پر رجسٹریشن کرنے کے لیے جموں کشمیر میں صرف ایک موبائل وین One Mobile Van for E sharam متحرک کی گئی ہے۔
مذکورہ موبائل وین ان دنوں اسٹاف سمیت ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ہے، جہاں لوگ موقعہ پر ای شرم پورٹل پر اپنا اندراج کرا رہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے حکومت کے اس قدم کی سرہانا کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ عام عوام کو اس سہولت کے بارے میں بیدار کرنے کے لئے ایک موبائل وین کافی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:ای شرم پورٹل پر ایک کروڑ سے زیادہ افراد نے اپنا اندراج کرایا
مقامی لوگوں نے عوام کی بیداری کے لیے حکومت کی جانب سے مزید اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے، تاکہ ہر فرد اس اسکیم سے مستفید ہو سکے۔
ای شرام پورٹل میں رجسٹریشن کے مختلف فوائد ہیں ۔
- رجسٹریشن کے بعد، پردھان منتری سُرکشا بیمہ یوجنا Pradhan Mantri Suraksha Bima Yojana (پی ایم ایس بی وائی) کے تحت 2 لاکھ روپے کا ایکسیڈنٹل (حادثاتی) انشورنس Accidental insurance کور ملے گا۔
- حادثہ کے دوران اپاہج ہونے والے افراد کو ایک لاکھ کا انشورنس فراہم ہوگا۔
- مستقبل میں،صرف رجسٹرڈ شدہ افراد مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں اور سماجی تحفظ سے متعلق اسکیموں کے استفادہ کے اہل ہوں گے
ایک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سو روز کے اندر پورے ملک میں 10 کروڑ لوگوں نے ای شرم پورٹل پر اپنا اندراج کرایا ہے۔