ETV Bharat / city

Kokernag Encounter: کوکرناگ تصادم ختم، دوعسکریت پسند ہلاک - فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جو تصادم آرائی

پولیس نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ تصادم آرائی میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں، جن کی شناخت جنید اور باسط ساکن دنویٹھ پورہ اور ہانگل گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔ Kokernag Encounter Over

کوکرناگ آپریشن ختم ہوا، دوعسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 7:09 AM IST

جموں وکشمیر کےکوکرناگ کے دنویٹھ پورہ ہانگل گنڈ نامی علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جو تصادم آرائی شروع ہوئی تھی، بالآخر رات دیر گئے 2 عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کے بعد ختم ہوئی۔ Kokernag Encounter Over

تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دنویٹھ پورہ ہانگل گنڈ علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد فوج، پولیس، اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی، جونہی سیکورٹی فورسز مشتبہ مقام کی جانب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد دونوں اطراف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا تھا۔

پولیس نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ تصادم آرائی میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں، جن کی شناخت جنید اور باسط ساکن دنویٹھ پورہ اور ہانگل گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔ جھڑپ کی جگہ سے ایک اے کے 47 اور ایک پسٹل برآمد ہوا ہے۔ پولیس نےکہا کہ باسط نامی عسکریت پسند گزشتہ سال سرپنچ غلام رسول ڈار اور اُن کی اہلیہ کے ہلاکت میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rajnath Visits Baramulla And Uri: راجناتھ سنگھ کا بارہمولہ اور اوڑی کا دورہ، پاکستان پر نکتہ چینی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.