ETV Bharat / city

CRPF Madadgaar Scheme: سی آر پی ایف مددگار اسکیم کے تحت مستحقین کی مدد - سی آر پی ایف 180 بٹالین کی عوام دوستی

مدد گار پروگرام کے تحت منعقدہ ایک تقریب کے دوران سی آر پی ایف 180 بٹالین نے ہیڈ کوارٹر ترال میں کئی افراد میں ادویات و دیگر اشیاء ضروریہ تقسیم کیں۔CRPF's Humanitarian Initiative

CRPF Madadgar Scheme
مدد پروگرام کے تحت سی آر پی ایف لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش
author img

By

Published : Mar 8, 2022, 10:35 AM IST

Updated : Mar 8, 2022, 1:32 PM IST

ترال علاقے کے دودھ کلن، لرگام اور لرو سے تعلق رکھنے والے افراد کی سی آر پی ایف نے اپنے مدد گار پروگرام کے تحت ان کی مدد کی، جس میں ادویات، جبکہ ایک شخص کو گھر بنانے کے لیے ٹین و دیگر چیزیں فراہم کی گئیں۔ CRPF's Humanitarian Initiative

سی آر پی ایف مددگار اسکیم کے تحت مستحقین کی مدد

لوگوں نے سی آر پی ایف کی اس کاوش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'مددگار ہیلپ لائن کی وجہ سے مستحق افراد کو بہت فائده پہنچ رہا ہے، مستفید ہونے والے ایک شہری محمد یوسف نے بتایا کہ اس کے گھر میں ایک بیمار فرد کے لیے دواؤں کی ضرورت تھی، جس کو سی آر پی ایف نے فراہم کیا۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

تقریب کے آخر میں میڈیا سے انچارج کمانڈنگ آفیسر 180 بٹالین سی آر پی ایف رویندر کمار نے بتایا کہ 'سی آر پی ایف نے 2017 سے ہی مددگار پروگرام کے ذریعے ہزاروں افراد کی اب تک مدد کی ہے اور کئی افراد نے ان کو ایپروچ کیا، جس کے بعد انہوں نے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی آر پی ایف ہر وقت عوام کی مدد کے لیے تیار ہے اور کسی بھی ضرورت کے وقت ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Last Updated : Mar 8, 2022, 1:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.