ETV Bharat / city

اننت ناگ میں جسمانی طور پر کمزور افراد کے لیے روزگار کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 8:54 AM IST

ہیلپ لائن ہیومینٹی ویلفئیرآرگنائزیشن کے اشتراک سے ڈی سی آفس اننت ناگ میں جسمانی طور پر کمزور افراد کے روزگار پروگرام کے تحت ایک اسٹیمپ وینڈنگ یونٹ قائم کی گئی۔

اننت ناگ میں جسمانی طور پر کمزور افراد کے لیے روزگار کا اہتمام
اننت ناگ میں جسمانی طور پر کمزور افراد کے لیے روزگار کا اہتمام

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈی سی آفس میں جسمانی طور پر کمزور افراد کے روزگار پراگروم کے تحت ایک این جی او ہیلپ لائن ہومینٹی ویلفئیر آرگنائزیشن کے اشتراک سے ایک اسٹیمپ وینڈنگ یونٹ قائم کی گئی ہے۔
یونٹ کا افتتاح ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کیا۔ یہ یونٹ جسمانی طور پر کمزور ایک اسٹیمپ فروش الطاف احمد کو وقف کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر سنگلا نے آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کو ایک سمارٹ فون بھی دیا، تاکہ جسمانی طور معذور طالب علم کے والدین آن لائن موڈ کے ذریعے اپنے بچے کی تعلیم کو جاری رکھنے میں مدد مل سکے۔

یہ عطیات یونیسیف اور ایک سماجی کارکن آرون رمن کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ہیلپ لائن کے چیئرمین جاوید احمد ٹاک و دیگر متعلقین بھی موجود رہے۔

ڈی ڈی سی نے این جی او کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اسی عزم کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:

وہیں، ہیلپ لائن کے چیئرمین نے کہا کہ کورونا لاک داؤن کے حالات کے پیش نظر ہیلپ لائن ہومینٹی ویلفئیر آرگنائزیشن نے ان افراد کو خود روزگار کمانے کے مواقع فراہم کیے تاکہ وہ خود کمائیں اور کسی پر منحصر نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.