ETV Bharat / business

'آٹھ کروڑ میں صرف 20.26 لاکھ مزدوروں کو ملا مفت راشن' - راشن کارڈ نہ رکھنے والے آٹھ کروڑ مہاجر مزدوروں

اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ مفت اناج اسکیم کا فائدہ اٹھانے والے مہاجر مستفید افراد کی تعداد کل ہدف کا صرف 2.25 فیصد ہے۔

Free foodgrains reach to only 20.26 lakh migrants so far: Govt data

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 6:21 PM IST

نئی دہلی: ریاستی حکومتیں ابھی تک صرف 20.26 لاکھ مہاجر مزدوروں تک ہی مفت راشن تقسیم کرپائی ہے، حالانکہ مرکزی و ریاستی حکومت نے راشن کارڈ نہ رکھنے والے آٹھ کروڑ مہاجر مزدوروں کو مفت میں راشن پہنچانے کا ہدف طے کیا تھا۔

یہ انکشاف مرکزی وزارت خوراک کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ہوا ہے۔

خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے مہاجر مزدوروں کے لیے 14 مئی کو مفت راشن اسکیم کا اعلان کیا تھا، اس کے تحت بنا راشن کارڈ والے مہاجر مزدوروں کو بھی 5 کلو گرام مفت راشن اور ایک خاندان میں ایک کلو گرام چنا فراہمی کا اعلان کیا تھا۔

یہ اعلان مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کے 20 لاکھ کروڑ روپے کے راحتی ریلیف پیکیج کا حصہ تھا۔ اس کے تحت آٹھ کروڑ مہاجر مزدوروں کو مفت اناج کی فراہمی کا ہدف طے کیا گیا تھا۔

مرکزی وزارت برائے خوراک نے ایک بیان میں کہاکہ' ریاستوں اور مرکزوں کے علاقوں نے 4.42 لاکھ ٹن اناج اٹھایا ہے اور 20.26 لاکھ لوگوں کے درمیان 10131 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ مفت اناج اسکیم کا فائدہ اٹھانے والے مہاجر مستفید افراد کی تعداد کل ہدف کا صرف 2.25 فیصد ہے۔ ریاستوں نے تارکین وطن کو مفت اناج تقسیم کرنے کے لیے مختلف ماڈل اپنائے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.