ETV Bharat / briefs

اسکولی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ، ڈی سی سرینگر کی جانب سے ہدایات جاری

author img

By

Published : Jun 26, 2019, 4:30 PM IST

ریاست جموں کشمیر میں گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ضلع ترقیاتی کمشنر نے نجی اسکولوں میں طلبا کو لانے اور لے جانے والی گاڑیوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

اسکولی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ، ڈی سی سرینگر کی جانب سے ہدایات جاری

مختلف نجی اسکولوں میں بچوں کو لانے اور لے جانے کے لئے گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کی شکایات موصول ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کی تھیں۔

ڈی سی آفس سرینگر سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق سرینگر کے اسکول ان شرائط کی پاسداری نہیں کرتے، جس کے بعد انکے لئے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

حکمنامے میں کے مطابق پانچ سے آٹھ افراد کے سوار ہونے کی صلاحیت والی گاڑیوں میں دس سے پندرہ بچوں کو بٹھایا جاتا ہے، جو بچوں کی زندگی کے لئے باعث خطرہ ہے۔

اس ضمن میں سرینگر ضلع میں پرنسپلوں کے نام اسکولی گاڑیوں کے لئے شرائط جاری کئے گئے ہیں۔

  • بچوں کو لانے اور لے جانے کے لئے گاڑی کو متعلقہ محکمہ کی جانب سے ’’اجازت نامہ‘‘ حاصل ہونا چاہئے۔
  • گاڑی کے آگے اور پیچھے ’’On School Duty‘‘ تحریر کیا جانا چاہئے۔
  • گاڑی میں صلاحیت سے زیادہ بچوں کو سوار نہ کیا جائے اور نہ ہی ایک بچہ دوسرے کی گود میں ہونا چاہئے۔
  • ہر گاڑی میں پینے کا پانی اور فرسٹ ایڈ باکس ’’First Aid box‘‘ لازمی ہونے چاہئیں۔
  • جہاں ضرورت ہو سیٹ بیلٹ کا استعمال عمل میں لایا جائے۔
  • گاڑی کے آگے اور پیچھے متعلقہ اسکول کا نام اور فون نمبر تحریر کنندہ ہو۔
  • کم سے کم پانچ سال کا تجربہ رکھنے والے ڈرائیور کو ہی اسکولی بچوں کی گاڑی کا ڈرائیور بنایا جائے۔ جبکہ ماضی میں ڈرائیور کسی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب نہ ہوا ہے۔
  • متعلقہ ڈرائیور کی ڈرائیونگ لائسنس گاڑی کے اندر آویزان رکھی جائے۔
  • ہر گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ بچوں کے لئے ایک معاون ہونا چاہئے۔

حکمنامے میں اسکولوں کے عہدیداروں کو سخت انتباہ کیا گیا ہے کہ وضع کردہ شرائط کی مخالفت کی پاداش میں گاڑی کو فوری طور ضبط کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.