اس موقعے پر انہیں ’’گردن توڑ بخار‘‘ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کے علاوہ پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ عازمین کو مختلف وائرس سے حفاظت کے لئے ویکسین دیا جاتا ہے، تاکہ وہ سفر محمود کے دوران بیماریوں سے محفوظ رہیں اور ارکنان حج کو بحسن خوبی انجام دے سکیں۔
ویکسینیشن کے اس عمل کے دوران عازمین کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے معقول انتظامات کیے گئے تھے۔
اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے علاوہ میڈیکل افسر بانڈی پورہ نے ضلع اسپتال کا دورہ کرکے عازمین کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔