نمائندے کے مطابق ضلع تقریاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سمبل کا دورہ کرکے قصبے کے تمام اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی۔
میٹنگ میں ڈی سی بانڈی پورہ نے سمبل قصبے کے تمام مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقعے پر ان کا ازالہ کرنے کی تلقین کی۔
ضلع تقریاتی کمشنر کا کہنا تھا کہ جو مسائل جلد سے جلد حل کیے جا سکتے ہیں ان کے متعلق متعلقہ محکمہ جات و افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تاہم جن مسائل میں وقت درکار ہیں انہیں بھی وقت مقررہ پر حل کیا جائے گا۔
ادھر قصبے کی نمائندگی کر رہے وفود نے ڈپٹی کمشنر کی سمبل آمد اور یقین دہانیوں کی سراہنا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔